26 ستمبر 2014 - 20:19
افغانستان: طالبان کے حملے میں دسیوں عام شہری ہلاک

افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کے حملے میں دسیوں عام شہری مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سات سو افراد نے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران صوبۂ غزنی پر حملہ کرکے سو سے زائد عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔ صوبۂ غزنی کے علاقے اجرستان کے ڈپٹی پولیس سربراہ اسدا للہ صافی نے کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت فورا مدد نہ کرے تو یہ علاقہ ہاتھ سے نکل جائےگا۔ صافی نے کہا کہ طالبان نے اجرستان کے علاقے میں گھس کر ستر گھروں کو آگ لگادی اور پندرہ افراد کو حکومت کے ساتھ تعاون کے الزام میں بدترین حالت میں قتل کیا کہ جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔ غزنی کے ڈپٹی گورن محمد علی احمدی نے بھی کہا ہےکہ گروہ طالبان بھاری اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے اور جو فوج ان کی حمایت کے لئے بھیجی گئی تھی راستے میں ان پر بھی حملہ کردیا گيااور اجرستان کے راستے میں بارودی سرنگيں بچھانے جانےسے فوج کی وہاں تک رسائی مشکل ہورہی ہے۔ اجرستان کی لڑائی افغانستان کے نئے صدر اور اس ملک کی فوج کے لئے ایک چیلنج ہے ۔ دوسری جانب افغان فوج نے صوبۂ ننگرھار میں آپریش کرکے دسیوں طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ننگرھار کے پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ چار دنوں سے در بابا کےاطراف کے علاقے میں طالبان کے خلاف کاروائی میں 55 طالبان ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲